اُردُو
Perspective

مورتی سوزوکی ورکرز کے خلاف من گھڑت جعلی کیس میں انہیں رہا کیا جائے!

انڈیا،اشیاء اور دنیا کے مزدوروں کو پہل قدمی کرتے ہوئے مورتی سوزوکی کے 13مزدوروں کی دفاع میں جدوجہد کی اشد ضرورت ہے جنہیں انڈیا کی عدالت نے ظالمانہ انتقامی کارروائی میں عمر قید کی سزا دی ہے ۔انڈیا کی جیلوں میں وحشی اور غیر انسانی حالات کی کیفیت میں مزدوروں کو وہاں قید و سلاسل کر دیا گیا ہے جو دوزخ سے کم نہیں ہیں لیکن یہ تمام مزدور معصوم ہیں ان کا صرف یہ ’’جُرم‘‘ ہے کہ انہوں نے آٹو فیکٹری میں جو دہلی کے نزدیک ہے غیر انسانی اور وحشی حالات کے خلاف آواز بلند کی ۔ 

انٹرنیشنل کمیٹی آف فورتھ انٹرنیشنل ( آئی سی آئی ایف)اور ورلڈ سوشلسٹ ویب سائٹ کے انٹرنیشنل ایڈٹیوریل بورڈ دنیا کے محنت کشوں، طلباء اور نوجوانوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ان 13مزدوروں کی رہائی کیلئے لڑیں جن کے نا م مندر جذیل ہیں ۔

رام مہر۔سن دیپ دیلون۔ رام بیلس ۔سرب جیت سنگھ۔پاون کمار۔اجمرسنگھ۔سوریش کمار۔امرجیت۔دھن راج بمبئی۔ پردیب گجر۔یوگیش اور جے لال ہیں ۔

مورتی سوزوکی ورکرز کے خلاف من گھڑت جعلی مقدمات اور ان کے قید و سلاسل ایک انتہائی شدید عالمی صورتحال کی عکاسی کرتی ہے۔ دنیا کے تمام ممالک میں بڑے بڑے کارپوریشنز اور ان کے سیا سی گماشتے محنت کشوں کے خلاف صف آر ہیں

آئی سی آئی ایف آٹو ورکرز اور ورلڈ سوشلسٹ ویب سائٹ کے تمام پڑنے والوں اور اس کے حمایت کرنے والوں کو تاکید کرتی ہے کہ وہ اس من گھڑت اور جھوٹے کیسوں کے خلاف اس کی مخالفت کرتے ہوئے مورتی سوزکی ورکر ز کی قید سے فل الفور رہائی کا مطالبہ کریں ۔ پورے بیان کو پڑنے کیلئے مورتی سوزوکی ورکرز کے خلاف جعلی من گھڑت مقدمات میں انہیں رہا کیا جائے ۔

ورلڈسوشلسٹ ویب سائٹ اپنے پڑنے والوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ آن لائن درخواست پر دستخط کریں اور ان 13مورتی سوزوکی ورکرز کے خلاف جعلی من گھڑت کیس میں رہائی کا مطالبہ کریں !!

انڈیا ،اشیاء اور پوردی دنیا کے مزدوروں کو پہل قدمی کرتے ہوئے مورتی سوزوکی کے 13مزدوروں کے دفاع میں اپنا کردار کرنے کی اشد ضرورت ہے جنہیں انڈیا کی عدالت نے ظالمانہ انتقامی کارروائی میں عمر قید کی سزا دی ہے۔انڈیا کی جیلوں میں وحشی اور غیر انسانی حالات کی کیفیت میں مزدوروں کو وہاں قید و سلاسل کر دیا گیا ہے جو دوزخ سے کم نہیں ہیں لیکن یہ تمام مزدور معصوم ہیں ان کا صرف یہ ’’جُرم‘‘ ہے کہ انہوں نے آٹو فیکٹری میں جو دہلی کے نزدیک ہے غیر انسانی اور وحشی حالات کے خلاف آواز بلند کی ۔

ان13 مزدوروں کو مجرم قرار دینے کی ذمہ داری سوزوکی کارپوریشن، پولیس اور عدالتی کارندوں جنہیں انڈیا کے دو بڑی جماعتوں کانگرس پارٹی اور ہندو شدت پسند جماعت بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے پی) کی آشیر باد حاصل ہے ان کے گٹھ جوڑ سے ان کے خلاف سازش کر کے من گھڑت جعلی مقدمات بنائے گئے ۔

مورتی سوزوکی ورکرز پر جو ظالمانہ سزا مسلط کی گئی ہے اسے ہر قیمت پر کالعدم قرار دینے کی ضرورت ہے ۔مزدوروں کو ہر قیمت پر رہاکیا جائے تاکہ وہ اپنے خاندان اور اپنے نوکریوں پر دوبارہ جاسکیں ۔

ان 13مزدوروں کی عمر قید جنہیں ملزم قرار دیا گیا ہے ۔ ان میں مورتی سوزوکی ورکرز یونین (MSWU)کے ایگزیکٹیو کے 12ممبر بھی شامل ہیں ۔ مورتی سوزوکی مینیسر ہریانہ کا ر اسمبلی پلا نٹ کے مزدوروں نے کمپنی کی کٹ پتلی انتظامیہ کی یونین جو کمپنی کے ساتھ ملکر ان کا استحصال کر رہی تھی کے خلاف ایک تلخ جدوجہد کر کے مورتی سوزوکی ورکرز یونین کی تشکیل کی تھی ۔

جن مزدوروں کے خلاف جعلی من گھڑت مقدمہ بنایا گیا وہ کم اجرتوں اور بسات سے زیا دہ کام کے خلاف ہڑتالوں ،صنعتی احتجاجوں ،واک آوٹ اور ہڑتالی دھرنوں کے ذریعے جدوجہد کرتے رہے ۔مورتی سوزوکی اور دوسرے بڑے بڑے مالکوں جن میں بدیسی اور مقامی شامل ہیں انہیں چیلنج کرتے رہے جو ان کا کم اجرتوں اور بسات سے زیا دہ کام کے حوالے سے ان کا شدید استحصال کر رہے ہیں ۔

انٹرنیشنل کمیٹی آف فورتھ انٹرنیشنل ( آئی سی آئی ایف) اور ورلڈ سوشلسٹ ویب سائٹ کا انٹرنیشنل ایڈیٹوریل بورڈ صاف اور واضح انداز میں ان مزدوروں اور دیگر 18مزدورں جن پر نسبتاً کم جرائم عائد کئے گئے ان پر ستم زنی کی شدید مخالفت کرتی ہے۔ انڈیا کی ریاست اور سیا سی اسٹبلشمنٹ نے سازش کر کے جو جعلی من گھڑت مقدمات ان مورتی سوزوکی مزدوروں کے خلاف گھڑے ہیں جس کا مقصد یہ تھا کہ انڈیا کے مزدوروں کو ڈرا دھمکا کر اور ظالمانہ ہتھکنڈوں سے مزدوروں کی مزاحمت کو توڑیں اور انہیں مجبور کریں کہ وہ کم اجرت اور کنٹریکٹ لیبر اور غیر انسانی حالات میں کام کرتے رہیں تاکہ وہ بڑے بڑے مالکوں اور کاروباریوں کو باور کراسکیں کہ وہ ان کے لئے وہ سب کچھ کر سکتے ہیں تاکہ وہ اپنا سرمایہ بڑھاتے رہیں ۔

حکومتی آفیسرز ،عدالتی کارندوں اور ججوں نے بار بار یہ مطالبہ کیا تھا کہ مینیسر مورتی سوزوکی کے مزدوروں کو سختی کے ساتھ نپٹے تاکہ سرمایہ داروں کو باور کر سکیں کہ ان کا ہر حال میں تحفظ کیا جائے گا ۔پچھلے جمعہ کو دوران عدالت مقدمے کی سماعت میں یہ پروسیکیوٹر ز اس انتہا کو جا پہنچیں کہ وہ ان 13مزدوروں کو پھانسی کی سزا دینے کاپر اصرار کرتے رہے۔

مورتی سوزکی کے مزدوروں کے خلاف جعلی من گھڑت الزامات کا بہانہ اگست 2012میں اس وقت بنایا گیا جب کمپنی مالکان نے 2300 مزدوروں کو نکال دیا اور ان کی جگہ دوسرے مزدوروں کو بھرتی کیا گیا۔ 18جولائی 2012 میں فیکٹری کی انتظامیہ نے اشتعال انگیزی کرتے ہوئے تصادم کی صورتحال پیدا کی جس کے نتیجے میں آگ بھڑ ک اٹھی جس کی وجہ سے کمپنی کے ریسورس پرسن آوانش کمار دیو کے دم گھٹنے سے موت واقع ہوئی ۔

کمار دیو کی موت کے حوالے سے ان 13مزدوروں کی تشخیص سے جو نتیجہ برآمد کیا گیا ’’ لائق الزام قتل‘‘ عدالت نے جان بوجھ کر شعوری طورپر اپنے تشخیص کو نظر انداز کر دیا کہ پولیس نے جاپانی آٹو میکر انتظامیہ کے ساتھ گٹھ جوڑ کر کے مزدوروں کے خلاف جھوٹی اور جعلی شہا دتیں فراہم کی ۔

مزدوروں کے وکلاء نے بتایا کہ 2012کے فیکٹری میں اشتعال انگیزی کے دوران پولیس نے جو گرفتاریاں عمل میں لائی جن ’’ مشتبہ‘‘ افرا دکی لسٹ کمپنی نے مہیا کی تھی اور گواہان مکمل طوپر ہنگامے میں ملوث افراد کو پہچاننے میں بالکل قاصر تھے ۔

عدالتی نے مقدمہُ اس وقت اپنی ساکھ بری طرح کھوبیٹھا جب 10مارچ کے عدالتی فیصلے نے 117دیگر مینیسر مورتی سوزوکی مزدوروں کو بری الزام قرار دے دیا جن کو انتظامیہ پر جو ش طورپر ان کے خلاف مجرم ہونے پر اسرار کر رہی تھی ۔ ان 13مزدوروں پر جو مقدمہ درج تھا وہ آگ لگنے کے ار د گر د گھوم رہا تھا ۔لیکن مزدوروں کے خلاف بشمول 13مرکزی مزدوروں کہ خلاف کے آگ کیسے لگی کوئی شہادت مہیا نہیں کر سکیں اور نہ ہی کوئی باو ثوق ثبوت فراہم کئے گئے جیسا کہ کہا ں ،کب اور کیسے آ گ بھڑ ک اٹھی ۔

انٹرنیشنل کمیٹی آف فورتھ انٹرنیشنل ( آئی سی آئی ایف)اور ورلڈ سوشلسٹ ویب سائٹ کے انٹرنیشنل ایڈٹیوریل بورڈ دنیا کے محنت کشوں طلباء اور نوجوانوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ان 13مزدوروں کی رہائی کیلئے لڑیں جن کے نا م مندر جذیل ہیں ۔ رام مہر۔سن دیپ دیلون۔ رام بیلس ۔سرب جیت سنگھ۔پاون کمار۔اجمرسنگھ۔سوریش کمار۔امرجیت۔دھن راج بمبئی۔ پردیب گجر۔یوگیش اور جے لال ہیں ۔

آئی سی ائی ایف انٹرنیشنل ڈیفنس کمپےئن شروع کر رہی ہے جس کا مقصد انڈیا ،جنوبی اشیاء اور دنیا میں صنعتی مزدوروں کو متحرک کرنا ہے اور انہیں خود مختیار طاقت میں تبدیل کر کے کمپنی اور ریا ست نے مورتی سوزوکی پر جو جنگ مسلط کی ہوئی ہے اسے شکست دینی ہے ۔عالمی مزدور طبقے کو بڑھ کر جعلی من گھڑت مزدوروں پر مقدمات کے خلاف ان کی فل الفور رہائی اور جھوٹے مقدمات سے بری الزام کروانے کے ساتھ 2012کے تمام برطرف مزدوروں کو نوکریوں پر دوبارہ بحالی کیلئے جدوجہد تیز کریں ۔

مورتی سوزوکی ورکرز کے خلاف من گھڑت جعلی مقدمات اور ان کے قید و سلاسل ایک انتہائی شدید عالمی صورتحال کی عکاسی کرتی ہے۔

امریکہ، یورپ اور جاپان میں دائیں بازو کے سیا ستدان جیسا کے ڈونلڈ ٹرمپ مہاجرین اور تارکین وطن مزدوروں پر حملے کر رہے ہیں اور ساتھ ہی نوکریوں ،معیار زندگی میں پستگی اور مزدوروں کے تمام سماجی حقوق اور مراعات پر مسلسل حملے جاری ہیں ان کا مقصد ہے کہ یہ مزید جرائم پیشہ جنگوں میں پیسہ اونڈیلے تاکہ کارپوریٹ اور مالیاتی اشرفیہ کو مزید دولت مند کریں ۔

انڈیا ،بنگلہ دیش اور اشیاء کے دیگر ممالک افریقہ اور لاطینی امریکہ میں ٹرانس نیشنل جیسا کہ جاپان کی سوزوکی کمپنی ہے نے اعلیٰ پیداوار کے صنعتیں بنا رکھی ہیں جہاں مزدوروں پر انتہائی ظالمانہ طریقے سے ان کا استحصال کیا جاتا ہے ۔سیا سی اسٹبلیشمنٹ اور ریاستی مشینری جیسا کہ مورتی سوزوکی کے مزدوروں پر جعلی اور من گھڑت مقدمات درج کےئے ہوئے ہیں ان کی پشت پنائی کرتی ہیں اور ان کی کال پر وہ ظالمانہ انداز میں مزدوروں کی مزاحمت کو کچل دیتی ہیں ۔

مزدوروں کیلئے یہ مشکل ہے کہ وہ اپنا دفاع اپنے طبقے کے بھائیوں اور بہنوں سے عالمی سطح سے علیحدہ ہوکر کر سکیں کیونکہ وہ اپنی روز مرہ سماجی اور جمہوری حقوق کا تحفظ تمام مزدوروں کیلئے عالمی سطح پر ہی ملکر کر سکتے ہیں ۔

انڈیا کے مزدوروں میں مورتی سوزوکی کے مزدوروں کے حوالے سے بڑی ہمدردی پائی جاتی ہیں ۔عوامی احتجاج کے خوف سے حکومتی انتظامیہ نے مینیسر گور گون کے صنعتی بیلٹ جو کہ انڈیا کے دارالخلافہ دہلی کے مضافات میں بڑے آٹو میٹنگ اور مینوفیکچر سینٹرز پھیلے ہوئے ہیں دہلی نے وہاں 5افراد سے زیا دہ افرادکے جمع ہونے پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور ساتھ ہی ہزاروں کی تعداد میں پولیس فورس کو متحرک اور چوکس رکھا ہوا ہے ۔

انڈیا اور دنیا بھر میں ٹریڈ ز یونینز اور روائتی ’’ بائیں بازو‘‘ کی پارٹیوں نے مزدوروں کو یکسر نظر انداز کر دیا ہے ۔ سٹالنیسٹو کی سربراہی میں آل ٹریڈ یونین کانگرس (ATUC)اور سینٹر آف انڈین ٹریڈ یونین (CITU)نے گزشتہ 5برسوں میں مورتی سوزوکی کے مزدوروں کے خلاف ستم گراں جعلی من گھڑت مقدمات پر انتہائی مجرمانہ و خاموش تماشائی کے طوپر کردار اداکیا ۔ان کی ویب سائٹ اور ان کی پارٹیاں جو ان کے اتحادی ہیں کیمونسٹ پارٹی آف انڈیا اور کیمونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) 10مارچ کے مورتی سوزوکی کے مزدوروں کو مجرم قرار دینے اور18مارچ کے سزاکے فیصلے پر بالکل خاموش رہیں ۔

سٹالنسٹ اور دوسری یونینوں کے ادارے مورتی سوزوکی کے ورکرز کے ڈیفنس میں صنعتی مزدوروں کو متحرک کرانے اور انہیں خود مختیار سیا سی جدوجہد کے طورپر کنٹریکٹ لیبر ،کم اوجرتوں اور کام کی زیادتی کی جدوجہد کے سختی کے ساتھ خلاف ہیں ۔یہ اپنا اثر وسوخ استعمال کرتے ہوئے مورتی سوزوکی ورکرز یونین اور مینیسر ورکرز کو تقلین کرتے ہیں کہ وہ اپنی توانائی یعنی بڑے سرمایہ دار سیاستدانوں اور انڈیا کے پولیس اور عدالتوں سے اپیل پر خرچ کریں وہی ادارے جنہوں نے بڑے سرمایہ داروں کی ڈکٹیٹرشپ قائم کر رکھی ہے جس کی وجہ سے غربت اور سماجی نابرابری میں تیزی سے اضافہ بڑھ رہا ہے ۔

انڈیا اور ہریانہ کی ریا ستی کانگرس پارٹی کی حکومت کی سربراہی میں انہوں نے شروع میں مورتی سوزوکی ورکرز پر ریاستی حملے کےئے 14مہینوں کے دوران بڑے پیمانے پر گرفتاریاں اور مینیسر ورک فورس کو نکالاگیا ہریانہ کی ریاستی حکومت نے بار بار پولیس کو متحرک کرتے ہوئے اور بڑے بڑے گروپوں کی شکل میں مزدوروں کے احتجا ج کے عمل کو توڑا اور یہ کہاکہ ایم ایس ڈبلیو یو کا ’’ دہشتگردوں ‘‘ کے ساتھ رابطے ہیں اور ’’ باہر کے لوگوں‘‘ جو اس بات کا پکا ارادہ رکھتے ہیں کہ ریا ستی معیشیت کو ثبوتاژ کیا جائے ۔ بی جے پی کے سربراہی میں دہلی اور ہریانہ کے حکومت یکے بعد جو اقتدار میں آئی مکمل طورپر اس نے کمپنی ، ریاست کی جنگ مزدوروں پر جاری رکھی ۔

آئی سی آئی ایف آٹو ورکرز اور تمام ورلڈ سوشلسٹ ویب سائٹ کے تمام پڑنے والوں اور اس کے حمایتوں کو تاکید کرتی ہے کہ وہ اس جھوٹ جعل سازی کی مخالفت کریں اور مورتی سوزوکی ورکرز کی قید سے رہائی کا مطالبہ کریں ۔ اور مزدور جس خطرنا ک صورتحال سے دو چار ہیں ان کا تمام مزدروں میں پر چار کر کے ان پر توجہ مرکوز کرائی جائے۔ جو عالمی سطح پر جمہوری حقوق کا دفاع کرتے ہیں ہمارے ساتھ ملکر انٹر نیشنل ڈیفنس کمپےئن کی لڑائی میں ہمارا ساتھ دیں جو مزدروں کو متحرک اور طبقے کو مضبوط بنانے کیلئے بنائی گئی ہے۔

آئی سی آئی ایف نے مورتی سوزوکی ورکرز کی رہائی کی آن لائن درخواست شروع کی ہے ۔ ہم اپنے تمام قارئین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس درخواست پر دستخط کریں اور فیس بک کے صفحے پرا سے آرگنائز کرتے ہوئے مزدوروں ،نوجوانوں اور طلباء کی حمایت کو متحرک کریں ۔

انٹرنیشنل کمیٹی آف فورتھ انٹر نیشنل ورلڈ سوشلسٹ ویب سائٹ کے نیوز لیٹر پر دستخط کریں ورلڈسوشلسٹ ویب سائٹ آٹوورکرز اور اپنے حمایتوں کو تاکید کرتی ہے کہ وہ آٹو ورکر ز نیوز لیٹر پر دستخط کریں اور متواتر اور تازہ ترین معلومات کیلئے ایسے دیکھتے رہیں اور اپنی رائیں کا اظہا ر اور سوالات کیلئے یہاں کلک کریں ۔

Loading