اُردُو

روس میں بالشویک لیننسٹوں کا ینگ گارڈ ٹراٹسکی کو اس کے قتل کی برسی پر خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

یہ 25 اگست 2022 کو شائع ہونے والے The Young Guard of Bolshevik-Leninists in Russia honors Trotsky on anniversary of his assassination کا ترجمہ ہے۔

21 اگست کو (ینگ گارڈ آف بالشویک-لیننسٹ—- وائے جی پی ایل) نے سینٹ پیٹرزبرگ اور مغربی سائبیریا کے شہر چیلیابنسک میں لیون ٹراٹسکی کے قتل کی 82 ویں برسی کی یاد میں میٹنگیں اور ریلیاں منعقد کیں، لیوں ٹراٹسکی لینن کے شریک فکر جو 1917 کے روسی انقلاب کے بانی تھے۔ ٹراٹسکی پر سٹالنسٹ ایجنٹ نے 20 اگست 1940 کو میکسیکو کے شہر کویوکان میں ان کی رہائش گاہ پر حملہ کیا۔ اگلے دن ان کا انتقال ہوگیا۔

سینٹ پیٹرزبرگ (سابقہ ​​لینن گراڈ) کے میدان میں وائے جی پی ایل  جو انقلاب کے سینکڑوں شہداء کی تدفین کی جگہ ہے میں جمع ہوئے۔ چیلیابنسک میں، وائے جی پی ایل  کے اراکین نے دوپہر کو تقریب  منعقد کی جہاں انہوں نے لیون ٹراٹسکی کی تصویر کے سامنے پھول چڑھائے جو اسکارلیٹ فیلڈ میں واقع ولادیمیر لینن کے مجسمے کے نیچے رکھی گئی تھی۔ انہوں نے ایسا 'لینن کے ساتھ ٹراٹسکی کی وابستگی پر زور دینے کے واضح مقصد کے ساتھ کیا جو خیالات اور عمل دونوں میں ہم آہنگ رھے تھے۔' ان کی تقریر جسکا نیچے ذکر کیا گیا ہے جس میں۔ وائے جی پی ایل  نے ٹراٹسکی ازم کے لیے اپنی وابستگی اور چوتھی انٹرنیشنل کی انٹرنیشنل کمیٹی کی حمایت کا اظہار کیا جو ایک یادگار تقریب میں پڑھی گئی۔

یہ پھانسیاں تھرمیڈورین بیوروکریسی کی طرف سے ہدایت کی گیں جس نے خود کو کریملن میں ایک سپر بورجیا کا تاج پہنا کر سیاسی نسل کشی کی سفاکانہ انتہا کر دی تھی  - جو کہ محنت کش طبقے کے مارکسی انقلابی ہراول دستے کے خلاف منظم نسل کشی تھی۔

سوویت یونین اور عالمی سوشلزم کی تقدیر پر سٹالن کی دہشت گردی کے اثرات کسی بھی تباہی  سے کم نہیں تھے۔ محنت کش طبقہ ابھی تک اسٹالن کے رد انقلاب کے نتائج سے نبرد آزما ہے۔

ٹراٹسکی کے قتل نے اس عالمی تحریک کے سیاسی کام کو ختم نہیں کیا جس کی اس نے بنیاد رکھی تھی۔ بلکہ فورتھ انٹرنیشنل زندہ رھی اور سٹالن کی حکومت کے خاتمے  کے انجام کو دیکھا۔

بلاشبہ تاریخ یہ بتاتی ہے کہ اس قتل نے ٹراٹسکی کو تاریخ سے نہیں مٹایا۔ جیسے جیسے مورخین 20ویں صدی کا مطالعہ اور تشریح کرتے ہیں لیون ٹراٹسکی کی شخصیت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ کچھ بہت ہی کم زندگیوں نے پچھلی صدی کی جدوجہد امنگوں اور المیوں کی اتنی ہی گہرائی اور عمدہ عکاسی کی ہے جتنی ٹراٹسکی کی تھی۔

اپنی موت سے تین سال قبل، ایک شکی مزاج امریکی صحافی کے ساتھ گفتگو میں ٹراٹسکی نے وضاحت کی کہ اس نے اپنی زندگی کو حیران کن اور بالآخر المناک اقساط کے سلسلے کے طور پر نہیں دیکھا بلکہ انقلابی تحریک کی تاریخی رفتار کے مختلف مراحل کے طور پر دیکھا۔ 1917 میں اقتدار میں اس کا عروج محنت کش طبقے کے انقلابی بغاوت کا نتیجہ تھا۔ چھ سال تک اس کی طاقت کا انحصار اس انقلاب سے پیدا ہونے والے سماجی اور سیاسی تعلقات پر رہا۔ ٹراٹسکی کی ذاتی سیاسی قسمت کا اہم موڑ انقلابی لہر کی  کمی اور پستگی کے باعث عمل میں آیا۔

ٹراٹسکی نے اقتدار اس لیے نہیں کھویا کہ وہ سٹالن سے کم تجربہ کار سیاست دان تھا، بلکہ اس لیے کہ وہ سماجی قوت جس پر ان کی طاقت کی بنیاد تھی — روسی اور بین الاقوامی محنت کش طبقہ — سیاسی پسپائی کا شکار تھا۔  خانہ جنگی کے بعد روسی محنت کش طبقے کی تھکن، سوویت بیوروکریسی کی بڑھتی ہوئی سیاسی طاقت اور یورپی محنت کش طبقے کی شکست، خاص طور پر جرمنی میں، ٹراٹسکی کو اقتدار سے ہٹانے میں بالآخر یہ فیصلہ کن عوامل ثابت ہوئے تھے۔

ٹراٹسکی کی موت فاشسٹ اور سٹالنسٹ ردِ انقلاب کے عروج پر  واقع ہوئی تھی۔ 1940 تک، عملی طور پر ٹراٹسکی کے تمام پرانے ساتھی سوویت یونین میں ختم ہو چکے تھے۔ ٹراٹسکی کے چاروں بچے مر چکے تھے۔ ان کی دو بڑی بیٹیاں اپنے والد کے ظلم و ستم کی وجہ سے ہونے والی مشکلات کے نتیجے میں قبل از وقت انتقال کر گئیں۔ دو بیٹوں سرگئی اور لیو کو سٹالن کی حکومت نے قتل کر دیا تھا۔

 جیسا کہ اکثر دیکھا گیا ہے، تاریخ کی ستم ظریفی بے مثال ہے۔ کئی دہائیوں سے، سٹالنسٹ یہ دعویٰ کرتے رہے ہیں کہ ٹراٹسکی نے سوویت یونین کی تباہی کے لئے سامراجیوں کے ساتھ مل کر سوویت یونین کو ٹکڑے ٹکڑے کر نے کی کوشش کی۔ ان مبینہ جرائم کے لیے ٹراٹسکی کو سوویت حکومت نے اسکی عدم موجودگی  میں موت کی سزا سنائی تھی۔ لیکن آخر میں یہ سوویت بیوروکریسی تھی جیسا کہ ٹراٹسکی نے بڑی دوراندیشی اور دانش سے اسکے رد انقلابی کردار سے خبردار کیا تھا جس نے سوویت یونین کو ختم کر دیا۔

ٹراٹسکی کے قتل کی انٹرنیشنل کمیٹی  نے اپنی   تحقیقات کے زریعے  سٹالنسٹ سازش کو مکمل طور پر عیاں کیا جسکا مقصد تھا کہ چوتھی انٹرنیشنل کے خلاف کی گی سازش اور اس عمل کے دوران محنت کش طبقے کے سامنے سٹالنزم کی رد انقلابی کردار کی اصل نوعیت کو بے نقاب کیا جائے۔

یہ تحقیقات پابلوائٹ کی تمام تنظیموں کی  شدید جزباتی مزاحمت اور مشکلات کے باوجود کی گئی۔ جو سمجھتے تھے کہ  سٹالنزم کے جرائم کے سامنے آنے سے ٹراٹسکی تحریک کو ختم کرنے اور سٹالنسٹ تنظیموں کے ساتھ سیاسی طور پر مفاہمت کرنے کی ان کی کوششوں کو سیاسی طور پر ایک خطرناک دھچکا لگے گا۔

پابلوائٹس خاص طور پر سٹالنسٹ ایجنٹوں کے سامنے آنے سے سخت مشتعل ہوئے جن میں سے بہت سے اب بھی زندہ تھے اور بعض صورتوں میں پابلوائٹ تنظیموں کے اندر بھی سرگرم تھے جب 1975 میں 'سیکیورٹی اینڈ دی فورتھ انٹرنیشنل' کی تحقیقات شروع ہوئیں۔

رد انقلابی لہر اور انسداد انقلابی روک تھام کی خانہ جنگی جو تاریخ میں ایک بڑی دہشت گردی کے نام سے مشہور اور منسوب ہے سٹالن اور بیرروکریسی  جس نے سوویت یونین میں مزدوروں کی ریاست کا گلا گھونٹ دیا نے کمیونسٹوں کی نسلوں کو ختم کر دیا۔ بائیں بازو کی اپوزیشن اور فورتھ انٹرنیشنل کے ہزاروں حامیوں کو قتل کر دیا گیا۔ جی پی یو کی سرگرمیاں سوویت یونین کی سرحدوں سے بہت آگے تک پھیلی ہوئی تھیں۔ 

اس انتہائی بڑے جرم کی وجہ سے ہونے والا نقصان اس حقیقت سے مزید بڑھ گیا کہ 35 سال تک اس قتل اور آج کے درمیان تقریباً نصف مدت اس بارے میں عملی طور پر کچھ معلوم نہیں تھا کہ جی پی یو نے ٹراٹسکی کے قتل کو کیسے انجام دیا۔  1949 یا 1950 تک اسکا پتہ نہیں لگ سکا تھا اور پھر میکسیکو کے ایک  ماہر جرائم الفونسو کوئروز کوارون کی تحقیقات کے نتیجے میں قاتل کا اصل نام عوامی طور پر منظر عام ہوا۔ 

مئی 1975 میں انٹرنیشنل کمیٹی آف فورتھ انٹرنیشنل (آئی سی آئی ایف) نے 'سیکیورٹی اینڈ دی فورتھ انٹرنیشنل' کے نام سے ایک تحقیقاتی پہل کا آغاز کیا جس نے ماضی اور حال دونوں میں فورتھ انٹرنیشنل  کے اندر شامل ایجنٹوں پر روشنی ڈالنے کی کوشش کی۔

تحقیقات میں جو کچھ شامل تھا وہ حیران کن تھا: کئی براعظموں پر محیط تحقیقاتی کام کی ایک بڑی مقدار کے علاوہ سینکڑوں گھنٹے کے انٹرویوز اور ہزاروں صفحات پر مشتمل تاریخی دستاویزات۔ پہلی بار جی پی یو اور امریکی حکومت کے ایجنٹوں کی طرف سے ٹراٹسکی تحریک میں دراندازی کی ایک منظم تحقیقات کی جانچ کی گی۔

آئی سی ایف آئی ترمیم پسندوں کی چیخ و پکار سے خوفزدہ نہیں ہونے والی تھی۔ وہ بین الاقوامی کمیٹی کو 'فرقہ پرست' اور 'پیروانائڈ' کہہ سکتے ہیں جب تک کہ وہ تھک کر نڈال نہ ہو جائیں۔ ان لیبلز کا استعمال کرتے ہوئے انہوں نے دراصل آئی سی ایف آئی کی انقلابی اصولوں نظم و ضبط پر توجہ، چوکسی اور اس کی صفوں میں حفاظت کی جدوجہد پر حملہ کیا۔  

سکیورٹی اور چوتھی انٹرنیشنل کے تحقیق کے مقصد    نے چوتھی انٹرنیشنل اور انٹرنیشنل کمیٹی کے ذریعے سٹالنسٹ ردِ انقلاب اور جعل سازی کی شیطانی گرفت سے بالشوزم کے پورے تاریخی تسلسل کی بحالی سے کم کسی چیز کی نمائندگی نہیں کی۔

ٹراٹسکی ازم کے خلاف سٹالنزم کے تمام جھوٹ، فریب اور جرائم، اکتوبر کی دنیا کے لیے جدوجہد کے سیاسی حقیقت کو مسخ کرنے کے خلاف؛ اکتوبر انقلاب کی حقیقی تاریخ اور ٹراٹسکی کے کردار کے بارے میں محنت کشوں کی نسلوں کو الجھانے اور گمراہ کرنے کے لیے کی جانے والی تمام شیطانی کارروائیوں کا پردہ فاش کیا گیا جس سے سٹالنزم اور سامراجی رد انقلاب کے تمام ادارے کبھی بھی باز نہیں آئیں گے۔

اس لیے ینگ گارڈ بالشویک-لیننسٹوں کو چاہیے کہ وہ سٹالنزم کے جرائم کے بارے میں سچائی کو دبانے کے لیے جھوٹ اور فریب کے زریعے حقائق کو مسخ  کرنے ہر ان اقدامات کو آشکار کرتے ہوئے لڑا جائے یعنی ہر وہ چیز جو سٹالنسٹ سازش کی حد کو چھپاتی اور دھندلا کرتی ہے۔  تاریخی سچائی کے لیے جدوجہد کے بغیر ایک نظم و ضبط والی تنظیم بنانا ناممکن ہے جو اپنے مقاصد اور کاموں سے آگاہ ہو جو نہ صرف سوشلسٹ انقلاب لانے کی صلاحیت رکھتی ہو بلکہ اسے بین الاقوامی میدانوں میں پھیلا سکنے کی صلاحیت کی مالک ہو۔

اس سلسلے میں ہم ٹراٹسکی کی شخصیت اس کی سرگرمیوں اور فورتھ انٹرنیشنل کی سرگرمیوں کے تجزیہ اور کردار کے بارے میں سچائی کے ساتھ کھڑے ہیں، تقریباً 50 سال قبل آئی سی ایف آئی کی جانب سے کی گئی تحقیقات کے ساتھ اپنی حقیقی یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں لیکن آج  کی مطابقت سے اسے ہر ذی شعور ٹراٹسکیسٹ اور کارکن کو سنجیدگی سے اسکے مطالعہ کی شدید ضرورت ہے۔

گزشتہ 40 سالوں میں چوتھی انٹرنیشنل کی تاریخ میں اسکی قیادت ایک  سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے جو خاص طور پر سیکورٹی اور فورتھ انٹرنیشنل کے تجربے کی بنیاد پر رکھی گی ہے ان میں برطانیہ میں ورکرز ریوولیوشنری پارٹی (ڈبلیو آر پی) سے علیحدگی، سوشلسٹ ایکویلیٹی پارٹیز کا قیام اور ورلڈ سوشلسٹ ویب سائٹ کا آغاز، اور  عالمی سامراجی نظام کے بحران  کا تجزیہ شامل ہے جنہیں کلیدی حیثیت حاصل ہے۔ 

ہماری تنظیم انٹرنیشنل کمیٹی کی تقلید  کرے گی اور اس کے جدید تجربے کو اپنی طرف متوجہ کرے گی، جس کی بدولت محنت کش طبقہ بالآخر ہمارے وقت کے سب سے بڑے بحران: انقلابی قیادت کے بحران کو حل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔

بالشویک-لیننسٹ ینگ گارڈ اپنی سرگرمیوں کے ذریعے اس بحران کے حل میں اپنا حصہ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ ان کا مقصد روس اور ممکنہ طور پر سابقہ سوویت یونین میں انٹرنیشنل کمیٹی کے سکیشن کی تعمیر کرنا ہے۔

نہ سٹالن کے جلاد کی پھانسیوں نہ ہی جھوٹ اور جعلسازی کے سیلاب نے نہ ٹراٹسکی کی زندہ اور جلتی ہوئی حالات کی وراثت پر نظر ثانی نے اس کے عظیم مقصد کو دفن کیا ہے اور نہ ہی اس کے حقیقی حامیوں کو کمزور اور کم کیا ہے۔

اور اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ لیو ڈیوڈوچ ٹراٹسکی کے ایماندار نام پر جھوٹ اور جعلسازی کے کتنے ہی نہ ختم ہونے والے دھارے بہائے جائیں، وہ کسی ایسے شخص کے بارے میں سچائی کو کم یا ختم نہیں کر سکتے جس نے بے لوث یقین کیا اور اپنے دل کی آخری دھڑکن تک اس مقصد کو زندہ رکھا۔ جس نے اپنی پوری شعوری زندگی آخر تک وقف کر دی۔

جدید نسلیں لینن اور ٹراٹسکی کی تخلیقات کو سٹالن کی عینک کے ذریعے جتنی بھی پڑھیں، وہ سٹالنسٹ جھوٹ پر جتنا بھی یقین کر لیں اور سٹالنسٹ امتزاج کو سچ پر رکھ لیں مگر سچ کو مٹایا نہیں جا سکتا: اس سچائی کی لکھائی سیاہی  کی بڑی دواتوں سے شروع ہوتی ہے اور پھر مقدس خون  پر ختم ہوتی ہے۔  سچائی میگنیشیم کی چمک سے زیادہ گرم اور روشن ہو جاتی ہے اور یہ زمینی آسمان کے اوپر ایک رہنما ستارہ بن جاتی ہے  جو اس کی روشنی کے نیچے کمیونزم، حقیقی آزادی اور سچائی کی فتح کے لیے لڑتے ہیں، اور جو اس کی جانب مزید دلیری سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں اس مقصد جس کے لیے ٹراٹسکی  عظیم انقلابی پرولتاری رہنما  لڑ کرشھید ہوکر اَمرَ ہو گیا

Loading