اُردُو

"جنگ کے خلاف سوشلسٹ تحریک کے لیے!"

آئی وائے ایس ایس ای (IYSSE) نے برلن کی ہمبولڈ یونیورسٹی کی طلبہ پارلیمنٹ میں دو نشستیں جیت لیں۔

یہ 7 جولائی 2023 کو انگریزی میں شائع 'IYSSE wins two seats in Berlin’s Humboldt University student parliament' ہونے والے اس ارٹیکل کا اردو ترجمہ ہے۔

انٹرنیشنل یوتھ اینڈ اسٹوڈنٹس فار سوشل ایکویلٹی (آئی وائے ایس ایس ای) کو ہمبولڈ یونیورسٹی برلن کی اسٹوڈنٹ پارلیمنٹ (اسٹوپا) میں دو اراکین کو دوبارہ نمائندگی دی جائے گی۔ آئی وائے ایس ایس ای نے جنگ اور عسکریت پسندی کے خلاف پروگرام کے ساتھ واحد انتخابی امیدوار کے طور پر الیکشن میں حصہ لیا اور گزشتہ منگل کو تمام مضامین کے طلباء سے 47 ووٹ (2.8 فیصد) حاصل کیے۔

اگرچہ طلباء کی پارلیمنٹ کے انتخابات یوکرین میں نیٹو کی خون ریز پراکسی جنگ اور ہٹلر کے بعد جرمنی میں سب سے بڑی دوبارہ اسلحہ سازی کے حالات میں انعقاد کرئے گے ان جنگی مسائل کو خصوصی طور پر آئی وائے ایس ایس ای نے تناظر کے زریعے اجاگر کیا۔ آئی وائے ایس ایس ای نے اپنے انتخابی پروگرام میں متنبہ کیا کہ ' دنیا میں ایٹمی عالمی جنگ کا خطرہ اس سے پہلے اتنا بڑا کبھی نہیں تھا جتنا آج ہے۔'

'ہمبولڈ یونیورسٹی کے اسٹوپا میں ہمارا دوبارہ داخلہ ایک عظیم اور اہم کامیابی ہے،' آئی وائے ایس ایس ای کے اہم امیدوار گریگور کاہل نے ورلڈ سوشلسٹ ویب سائٹ کو بتایا۔ کہ 'ہم نے سینکڑوں طلباء کے ساتھ جرمن اشرافیہ کی جنگ نواز پالیسی اور یوکرین کی جنگ کے پس منظر پر تبادلہ خیال کیا۔ یونیورسٹیوں کی جبری موافقت اور عسکریت پسندی کی مخالفت کے لیے ہمارے نقط نظر کو زبردست پزیرائی ملی۔ لیکچر ہالز میں تقریر کرتے ہوئے اور کیمپس میں مباحثوں کا انعقاد کرتے ہوئے ہم نے محسوس کیا اور یہ جانکاری ہوئی کہ طالب علموں میں جنگ کے خلاف ایک بین الاقوامی ماس تحریک کے لیے زبردست حمایت موجود ہے۔ ہماری مہم نے جنگ کی وسیع مخالفت کو شعوری سیاسی اظہار دیا ہے۔

نتیجہ خاص طور پر اہم ہے کیونکہ دائیں بازو کے گروہوں نے، یونیورسٹی انتظامیہ کے تعاون سے آئی وائے ایس ایس ای کی انتخابی مہم کو ناکام اور ناممکن بنانے کی کوشش کی تھی۔ انہوں نے منظم طریقے سے آئی وائے ایس ایس ای کے پوسٹرز اور پمفلٹس کو پھاڑ دیا تاکہ طلباء کے لیے اس گروپ کے پروگرام اور تقریبات کے بارے میں جاننا مشکل رہے۔ یوکرائنی قوم پرستوں نے آئی وائے ایس ایس ای کی عسکریت پسند مخالف پوزیشن کو 'روسی سامراجی' قرار دیا۔

آئی وائے ایس ایس ای نے کیمپس سے جرمن عسکریت پسندی اور یوکرین میں نیٹو کی پراکسی جنگ پر کسی بھی قسم کی تنقید کو خارج کرنے کی اس کوشش کی سختی سے مخالفت کی۔ اس نے یہ عیاں کیا کہ کس طرح یونیورسٹی انتظامیہ دائیں بازو اور عسکریت پسندانہ پوزیشنوں پر طلبہ کی تنقید کو دبانے کے لیے برسوں سے ڈرانے دھمکانے کا ماحول پیدا کر رہی ہے۔

اب تین سالوں سے یونیورسٹی انتظامیہ نے اسٹوپا آئی وائے ایس ایس ای کے ڈپٹی سوین ورم پر کٹر دائیں بازو کے پروفیسر جورگ بیبروسکی کی جانب سے جسمانی حملے کی مذمت کرنے اور پروفیسر کے خلاف کارروائی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ لہذا آئی وائے ایس ایس ای نے جون میں ہمبولڈ یونیورسٹی کی صدر جولیا وان بلومینتھل کے خلاف ایک تادیبی شکایت درج کروائی اور اس پر انہیں طلباء کی حمایت حاصل ہوئی۔

دائیں بازو کے انتہا پسند پروفیسر جورگ بیبروسکی نے ہمبولڈ یونیورسٹی میں بائیں بازو کے طالب علم پر حملہ کیا

بلومینتھل کے خلاف تادیبی شکایت میں سوین ورم نے کہا: کہ 'حقیقت یہ ہے کہ اس دائیں بازو کے انتہا پسند نظریاتی نے اب کیمپس میں دائیں بازو کے انتہا پسند نے فعل کارکن کے طور پر کام شروع کر دیا ہے طلباء کے انتخابی اشتہارات کو تباہ کرنا اور طلباء پر جسمانی حملہ کرنا جسکی ذمہ داری بھی یونیورسٹی انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے۔ اس نے دائیں بازو کے بنیاد پرست ڈھانچے کی حمایت اور اسکا دفاع کیا ہے جو ببروسکی کی چیئر آف ایسٹرن یورپی ہسٹری کے تحت برسوں سے تیار ہوئی ہیں۔ محترمہ وون بلومینتھل اب اس کے اختیار کردہ راستے کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔“

کاہل نے اس حوالے سے رپورٹ کیا کہ 'بے شمار ساتھی طلباء اس بات پر حیران تھے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے دائیں بازو کے پروفیسروں اور کارکنوں کو سیاسی کھلی چھوٹ دے رکھی تھی اور یہاں تک کہ طلباء کے خلاف تشدد کو بھی برداشت کیا۔' 'جب جرمنی کی معروف یونیورسٹیوں میں طلبہ کی تنقید کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے تو یہ تمام طلبہ کے جمہوری حقوق پر حملہ ہے اور اس کی بین الاقوامی اہمیت ہے۔

بابرووسکی انتہائی دائیں بازو کا ایک کٹر اصول پسند نظریہ ساز ہے اور نازی جرائم کی نسبت اور ہٹلر کے بارے میں ان کی چھوٹی چھوٹی باتوں کے لیے بین الاقوامی سطح پر بدنام ہے اور وہ اس مہم میں اکیلا نہیں ہے۔ 26 جون کے آئی وائے ایس ایس ای کے انتخابی اجلاس میں اس بات پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ کس طرح یونیورسٹی میں شعوری طور پر دائیں جانب تبدیلی کو منظم طریقے سے فروغ دیا گیا اور وفاقی حکومت کی جنگ نواز پالیسی کو نظریاتی طور پر تیار کرنے کے لیے کام کیا۔ ایک ہفتہ قبل آئی وائے ایس ایس ای نے یوکرین کی جنگ کے تاریخی اور معاشی اسباب کا تجزیہ کیا تھا اور یوکرین، روس اور دنیا بھر کے کارکنوں کو جنگ کے خلاف متحد کرنے اور ہتھیاروں کی تیاری کو روکنے کے لیے ایک سوشلسٹ پروگرام ترتیب دیا تھا۔

آئی وائے ایس ایس ای امیدوار گریگور کاہل طلباء کی انتخابی کمیٹی کے مباحثے کے اجلاس میں آئی وائے ایس ایس ای کی سوشلسٹ سیاست کی وضاحت کر رہے ہیں۔

طلبہ کی انتخابی کمیٹی کے زیر اہتمام ایک مباحثے کے دوران کاہل نے روس اور نیٹو کے درمیان جوہری تبادلے کے خطرے سے خبردار کیا اور کہا کہ جس سے تیسری عالمی جنگ شروع ہو جائے گی۔ اس پس منظر میں اس نے آئی وائے ایس ایس ای کے سوشلسٹ نقطہ نظر اور ہمبولڈ یونیورسٹی کے پروفیسرز بابرووسکی اور ہرفریڈ منکلر کی سیاست کا مقابلہ کرنے کی سیاسی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسکی وضاحت کی۔ اس کے بعد انہوں نے وہاں موجود طلباء سے یونیورسٹی کی سیاست کے تنگ اور رجعتی فریم ورک کو توڑ کر جنگ کے خلاف جدوجہد کرنے کی اپیل کی۔

آئی وائے ایس ایس ای کی مہم سموار کو ایک بین الاقوامی تقریب میں اختتام پذیر ہوئی جس میں پیرس سے آئی وائے ایس ایس ای کے مقررین سیموئیل ٹیسوٹ اور لندن سے تھامس اسکرپس نے فرانس اور برطانیہ میں طبقاتی جدوجہد کے بارے میں رپورٹنگ کی۔ ٹیسوٹ اور اسکرپس نے وضاحت کی کہ قومی ٹریڈ یونین بیوروکریسیوں اور جعلی بائیں بازو کی پیٹی بورژوا پارٹیاں ان کا دفاع کرتے ہوئے جدوجہد کو قومی اور پیشہ ورانہ خطوط پر تقسیم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

آئی یو ایس ایس ای کے امیدوار کرسٹوفر خامس تقریب میں "یورپ میں بڑھتی ہوئی ہڑتال کی تحریک اور بین الاقوامی سوشلزم کا تناظر " پیش کر رہے ہیں۔

 آئی وائے ایس ایس ای کے امیدوار کرسٹوفر خامس نے نتیجہ اخذ کیا کہ 'جنگ اور سرمایہ داری کے خلاف محنت کش طبقے کی بین الاقوامی تحریک کوئی خوبصورت خواب نہیں ہے بلکہ ٹھوس حقیقت ہے جو تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ فورتھ انٹرنیشنل کی نوجوانوں کی تنظیم کے طور پر ہم اس تحریک کی قیادت کرنے کے لیے لڑ رہے ہیں اور اسے سرمایہ داری کے خلاف سوشلسٹ پروگرام کے ساتھ متحد کرنے کی وکالت کر رہے ہیں۔ جنگ کو روکنے کا یہی واحد طریقہ ہے۔ میں آپ سب سے اپیل کرتا ہوں کہ اس لڑائی میں حصہ لیں اور آئی وائے ایس ایس ای میں شامل ہوں۔

Loading