اُردُو
Perspective

موسم گرما اور غصے سے بھرے مزدوروں کی بڑھتی ہوئی ہڑتالوں کی تحریک کارپوریٹ یونین کی حامی بیوروکریسیوں کے ساتھ ٹکرا رہی ہے۔

یہ24 جولائی 2023 کو انگریزی میں شائع 'Hot labor summer: Growing strike movement colliding with pro-corporate union bureaucracies' ہونے والے اس ارٹیکل کا اردو ترجمہ ہے۔

حالیہ ہفتوں میں امریکہ اور بین الاقوامی سطح پر ایک طاقتور ہڑتال کی تحریک ابھرنا شروع ہوئی ہے، جس میں مختلف صنعتوں کے دسیوں ہزار مزدور شامل ہیں۔ کم اجرت، ناقابل برداشت کام کے حالات اور ناہمواری کی حیران کن سطحوں پر دھماکہ خیز غصہ عالمی ' موسم گرما اور پرجوش مزدورں' کے کارپوریٹ میڈیا میں اعصاب شکن تبصروں کو جنم دے رہا ہے۔

نیو یارک سٹی جولائی 2023 میں متاثر کن اداکار، مصنف اور ان کے حامی۔

تاہم بار بار محنت کش رجعتی ٹریڈ یونین بیوروکریسیوں اور ان کی پشت پناہ سرمایہ دار ریاست سے ٹکرا رہے ہیں۔

اتوار کے روز ٹیمسٹرس (ڈرائیواروں) یونین نے اعلان کیا کہ وہ 22,000 پیلے مال بردار ٹرکوں کی ہڑتال کو ختم کر رہی ہے جو سموار کی صبح شروع ہونے والی تھی جس نے واک آؤٹ کے لیے مزدوروں میں پھیلے ہوئے شدید جذبات کی نفی کی ہے۔ اس معاہدے کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ یلو کمپنی کے ڈرائیواروں کی ہڑتال کو روکنے کا ایک بڑا مقصد یہ بھی تھا کہ اس سے یو پی ایس کے مزدوروں میں واک آؤٹ کرنے کا حوصلہ مزید بڑھے گا جہاں 340,000 ٹیمسٹرز کے اراکین کا معاہدہ 31 جولائی کو ایک ہفتے کے دوران سموار سے ختم ہو رہا ہے۔ صدر شان اوبرائن کی سربراہی میں ٹیمسٹرس کی تنظیم فی الحال ہڑتال کو روکنے کے لیے کسی قسم کے معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کر رہا ہے۔

یلو کمپنی کے ڈرائیوروں کا معاہدہ ان مسائل میں سے کسی کو بھی حل نہیں کرتا ہے بشمول کمپنی کی جانب سے وال اسٹریٹ قرض دہندگان سے قیمتوں میں وحشیانہ کمی کے مطالبات کے جس نے انہیں ہڑتال کی کارروائی کا مطالبہ کرنے پر مجبور کیا ہے۔

حکمران طبقہ امریکہ اور کینیڈا میں پہلے سے جاری جدوجہد کی شدت سے انتہائی گھبراہٹ کا شکار ہے جو محنت کش طبقے کی ایک بے قابو تحریک میں تبدیل ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے:

  • 11,000 سے زیادہ اسکرین رائٹرز تقریباً دو مہینوں سے ہڑتال پر ہیں اور جولائی کے وسط میں 65,000 سے زیادہ اداکاروں نے اس میں شمولیت اختیار کی، 1960 کے بعد مصنفین اور اداکاروں کی پہلی مشترکہ ہڑتال میں امریکی فلم اور ٹیلی ویژن پروڈکشن کو مؤثر طریقے سے بند کر دیا گیا۔
  • برٹش کولمبیا کے 7,400 گودی کے مزدور گزشتہ منگل کو ایک ماہ میں دوسری بار واک آؤٹ کر گئے۔ انٹرنیشنل لانگ شور ورکرز یونین (آئی ایل ڈبلیو یو) نے چند گھنٹوں کے اندر ہڑتال کو بند کر دیا تاہم لبرل کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی حکومت کی جانب سے واک آؤٹ کو 'غیر قانونی' قرار دینے کے بعد اور پھر یونین نے اس ہفتے کے روز شروع ہونے والی اس کے بعد کی ہڑتال کو واپس لے لیا۔ آئی ایل ڈبلیو یو اب مزدوروں کے اندار بڑے پیمانے پر مخالفت کے باوجود منگل کو ہونے والے ووٹ میں پورٹ آپریٹرز کے ساتھ اپنے عارضی معاہدے کے ذریعے انہیں زبردستی منوانے کی کوشش کر رہا ہے۔
  • جنوبی کیلیفورنیا میں ہوٹل کے ہزاروں کارکنوں نے گزشتہ جمعرات کو لاس اینجلس کے علاقے میں آٹھ مقامات پر ہڑتالوں کی تیسرا سلسلہ شروع کیا۔ ہوٹل کے کارکنان مکانات اور کھانے کے بڑھتے ہوئے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے اجرت میں بڑے اضافے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن انہوں نے ان کی ہڑتالوں کو یونیٹد ہیر لوکل 11 کے ذریعے جان بوجھ کر الگ تھلگ رکھتے ہوئے دیکھا ہے۔
  • پنسلوانیا میں تقریباً 1,400 وابٹیک ورکرز — جو انجن تیار کرتے ہیں — اور ہیملٹن اونٹاریو میں 1,400 نیشنل اسٹیل کار ورکرز — جو ریل کاریں بناتے ہیں — ہر ایک ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے ہڑتال پر ہیں۔

شمالی امریکہ سے باہر پورے یورپ میں ہڑتالیں جاری ہیں بشمول حالیہ ہفتوں میں اٹلی کے 10,000 ہوائی اڈے کے گراؤنڈ ورکرز، برطانیہ کے ہزاروں سینئر ڈاکٹروں اور پرتگال میں ایزی جیٹ ایئر لائن کے کارکنوں کی ہڑتالیں جو دیگر ہڑتالوں کے علاوہ ہیں۔

 یہ ہڑتالیں حزب اختلاف کی بڑھوتی کا صرف ایک ہلکا سا عکس ہیں اور مزید مزدور جارحانہ انداز میں آگے بڑھنے کے خواہاں ہیں۔ اگست میں لاکھوں یو پی ایس کے کارکنوں کی ہڑتال شروع ہونے کے امکان کے ساتھ ستمبر میں امریکہ اور کینیڈا دونوں میں فورڈ، جنرل موٹرز اور سٹیلنٹِس کے 170,000 آٹو ورکرز کے معاہدے ختم ہو رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کو خاص طور پر تشویش ہے کہ طبقاتی جدوجہد کی شدت امریکی سامراج کے جنگی منصوبوں کو متاثر کرے گی جس میں روس کے خلاف جنگ میں اضافہ اور چین کے خلاف اس سے بھی بڑی جنگ کی تیاریاں دونوں شامل ہیں۔ یہ کسی نہ کسی طرح صورت حال پر قابو پانے کی کوشش کرنے کے لیے ٹریڈ یونین تنظیموں کی بیوروکریسوں پر انحصار کر رہا ہے۔

جبکہ یونائیٹڈ آٹو ورکرز کے صدر شان فین کی انتظامیہ نے یو اے ڈبلیو کی 'اصلاح' کرنے کا عہد کیا ہے اس نے اپنی تعیناتی کے پہلے مہینوں میں مزدوروں کی جدوجہد سے غداری کو جاری رکھا ہے جس میں 40 دن کی کلیریوس بیٹری ورکرز کی ہڑتال بھی شامل ہے۔ یونین بیوروکریسی کی طرف سے مسلسل جھوٹ بولے جانے پر کارکنوں کے غصے سے بخوبی آگاہ یو اے ڈبلیو نے بڑے دھوم دھام سے ایک بگ تھری 'کنٹریکٹ اپ ڈیٹ' صفحہ اور ویڈیوز شروع کی ہیں جبکہ کارکنوں کو یہ نہیں بتایا کہ وہ کمپنیوں سے کیا مطالبہ کر رہے ہیں یا ان کے ساتھ کیا بات چیت کر رہے ہیں۔

فین اور اوبرائن کی بڑے بول والی ' جنگجوانہ' اور کھوکھلی بیان بازی کے پیچھے دروغ گوئی اور خوف دونوں کی نمایاں مقدار موجود ہیں۔ یو اے ڈبلیو اور ٹیمسٹر کی قیادتیں دیگر یونینوں میں اپنے ہم منصبوں کی طرح ڈیموکریٹک پارٹی کے ساتھ قریبی ہم آہنگی میں ہیں تاکہ شدت سے ہڑتالوں کو ختم کرنے اور مزدوروں کو ایسی جدوجہد شروع کرنے سے روکنے کی کوشش کر رہی ہیں جو ان کے کنٹرول سے باہر نکل نہ جائے۔

پچھلے ہفتے امریکی صدر جو بائیڈن نے یو اے ڈبلیو کے سربراہ اور عملی طور پر ڈیموکریٹک پارٹی کی پوری قیادت کے درمیان بند کمرے کی ملاقاتوں سے پہلے فین کے ساتھ ایک نجی آمنے سامنے بات چیت کی — یہ وہی سیاست دان ہیں جنہوں نے ریل ہڑتال پر پابندی عائد کی تھی اور پچھلے سال ریل مزدوروں کے خلاف معاہدہ اجرا کیا تھا۔

طبقاتی جدوجہد کا دھماکہ خیز ظہور کے طور پر آگے بڑھنا محنت کش طبقے کے لیے زندگی کے ایسے حالات ہیں جو اب انکے لیے زیادہ سے زیادہ ناممکن ہوتے جا رہے ہیں۔ دنیا کے نام نہاد امیر ترین ممالک میں بھوک اور بے گھری نہ صرف بے روزگار اور نیم ملازمت کرنے والوں کو سنگینی سے درپیش ہیں بلکہ بڑے کارپوریشنوں میں کل وقتی ملازمتیں رکھنے والوں کو بھی متاثر کر رہی ہے۔ جاب سائٹ مونسٹ ڈاٹ کام کے ایک حالیہ سروے میں 80 فیصد سے زیادہ لوگوں نے کہا کہ ان کی تنخواہ روز مرہ زندگی کی بڑھتی ہوئی لاگت سے مطابقت نہیں رکھتی۔

کارپوریشنوں اور انتہائی امیروں کی طرف سے جمع کیے گئے بے انتہاہ منافع اور دولت اور دوسری طرف کام کرنے کے انتہائی گھناؤنے حالات جو کہ ہمیشہ سے موجود ہیں اس پر بہت شدید غصہ اور بہت زیادہ سماجی عدم اطمینان پیدا ہو رہا ہے۔ موسمیاتی بحران موسم گرما کا ریکاڈ بڑھتا ہوا درجہ حرارت کا واضع اثر بذات خود ' غصے سے بھرے ' مزدوروں میں ایک عنصر ہے، جس میں ایک مہلک گرمی کی لہر بھی شامل ہے جس نے شمالی نصف کرہ کے زیادہ تر حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے نیز جنگل کی آگ کا بے مثال دھواں جس نے بار بار کینیڈا اور امریکہ کے وسیع حصوں کو دھوئیں کے بادلوں میں ڈبو دیا ہے۔

اور امریکہ میں ابھرنے والی نئی لہر کے ابتدائی علامات کے ساتھ کوویڈ-19 وبائی مرض کا خوفناک نقصان مزدوروں کے اندر ناانصافی اور انتقام کی ضرورت کے گہرے احساس کو جنم دے رہا ہے۔ ڈیٹرائٹ فری پریس نے اتوار کو لکھا کہ 'قومی صدمہ پھٹنے کے مقام پر ہے ' یہ کہتے ہوئے کہ 'مزدور تھک چکے ہیں اور وہ وبائی امراض کے دوران اپنے کیے کی قدر محسوس کرنا چاہتے ہیں۔'

جدوجہد کی اس بڑھتی ہوئی لہر کے خلاف ہی حکمران طبقہ اپنی تمام تر کوششوں کو بروئے کار لا رہا ہے۔ امریکی اور یورپی مرکزی بینک اس ہفتے شرح سود میں اضافہ جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں بے روزگاری کو بڑھانے اور مزدوروں کی قوت کو کمزور کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ آئی این جی فنانشل مارکیٹس ایل ایل سی کے چیف انٹرنیشنل اکانومسٹ جیمز نائٹلی نے اتوار کو بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں کہا کہ 'ملازمتوں کی مارکیٹ مضبوط رہنے کا حکام کوئی امکان نہیں لے رہے ہیں۔'

حکمران طبقہ اور اس کے نوکر محنت کش طبقے کی زبردست سماجی طاقت سے خوفزدہ ہیں۔ یہی سماجی طاقت ہے جسے بین الاقوامی سطح پر منظم کرتے ہوئے ان حائل روکاوٹوں کو توڑنا چاہیے۔

آٹو انڈسٹری، یو پی ایس اور دیگر جگہوں میں جدوجہد کے نتائج کا انحصار اس شروعات کو اپنی گرفت میں لینے والے مزدوروں پر ہے۔ یونین کے کسی بھی عہدیدار یا ان کی باتوں پر کوئی اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔ فین، اوبرائن اور ان کے ہم منصب واشنگٹن میں مالکان اور ان کے نمائندوں کے ساتھ بند دروازوں کے پیچھے سازش کر رہے ہیں۔ وہ پہلے ہی بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کر چکے ہیں اور اگر موقع ملا تو وہ دوبارہ ایسا کریں گے۔

انٹرنیشنل ورکرز الائنس آف رینک اینڈ فائل کمیٹیز (آئی ڈبلیو اے- آر ایف سی) ہر صنعت میں ورکرز کے زیر کنٹرول کمیٹیوں کا ایک عالمی نیٹ ورک بنا رہا ہے۔ یہ کمیٹیاں — جی ایم, فورڈ, سٹیلنٹیس, یو پی ایس اور دیگر جگہوں پر — مزدوروں کو آپس میں جوڑ رہی ہیں مزدوروں کو معلومات کا اشتراک کرنے کا ذریعہ فراہم کر رہی ہیں، اور ایک متحدہ جوابی کارروائی کی تیاری اور ہم آہنگی کر رہی ہیں۔ ہم مزدوروں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ آئی ڈبلیو اے- آر ایف سی میں شامل ہونے کے لیے سائن اپ کریں اور آج ہی آپ کے کام کی جگہ پر ایک رینک اور فائل کمیٹی قائم کریں۔

Loading