اُردُو
Perspective

ہسپانوی انتخابات: پوڈیموس / سمر اور فرانکو ازم کی واپسی۔

یہ 21 جولائی 2023 کو انگریزی میں شائع 'The Spanish elections: Podemos/Sumar and the return of Francoism' ہونے والے اس ارٹیکل کا اردو ترجمہ ہے۔

اس بات کا امکان ہے کہ مقررہ وقت سے پہلے اتوار کے قومی انتخابات اسپین میں کھلے عام فرانکوئٹ ووکس کو اپنے ہم خیال پاپولر پارٹی (پی پی) کے ساتھ شرکت داری میں جونیئر اتحادی کے طور پر حکومت میں لے آئیں گی۔

پینتالیس سال پہلے سوشلسٹ پارٹی (پی ایس او ای) اور سٹالنسٹ کمیونسٹ پارٹی آف سپین (پی سی ای) نے آمر جنرل فرانسسکو فرانکو کی موت کے بعد محنت کش طبقے کی طرف سے ہسپانوی بورژوازی کے خلاف انقلابی اقدامات کو روکتے ہوئے یہ وعدہ کیا تھا کہ 1978 کا آئین یورپی یونین اور نیٹو کے زیراہتمام پارلیمانی جمہوریت کا جنم ہوگا۔

ووکس انتہائی دائیں پارٹی کے رہنما سینٹیاگو اباسکل 21 جولائی 2023 جمعہ کو میڈرڈ اسپین کے کولون اسکوائر میں اختتامی مہم کی ریلی کے دوران اپنی تقریر کر رہے ہیں۔ [AP Photo/ Manu Fernandez]

دہائیوں بعد جمہوریت کے وعدے 2008 میں عالمی مالیاتی بحران کے بعد سے یورپ بھر میں سماجی اور اقتصادی تباہی اور جاری مالیاتی طوفانوں گہرے اور غیر مقبول اسٹریٹی کے اقدامات اور یوکرین میں روس کے خلاف نیٹو کی جنگ سے بھڑکائے گئے جنگی جنون سے بکھر گئے ہیں۔

زیادہ تر ووٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ فرانکو کے سیاسی وارث پاپولر پارٹی (پی پی) جس کی بنیاد سات فرانکوائٹ وزراء نے رکھی تھی اور نیو فاشسٹ ووکس، جس کی قیادت پی پی کے سابق رکن سینٹیاگو اباسکل کر رہے ہیں الیکشن جیتنے کے امکانات ہیں۔ پی پی حکمران سوشلسٹ پارٹی (پی ایس او ای) سے کافی آگے ہے لیکن اسے اکثریت حاصل کرنے کے لیے ووکس کی حمایت درکار ہوگی۔ ووکس نے کہا ہے کہ وہ صرف پی پی کی زیرقیادت حکومت کا حصہ بننا قبول کرے گی نہ کے کسی اور کے ساتھ۔

پی ایس او ای- پوڈیموس مخلوط حکومت نے مئی کے مقامی اور علاقائی انتخابات میں زبردست شکست کھانے کے بعد اور اسپین اور یورپ میں ہڑتال کی بڑھتی ہوئی لہریں جس میں لاکھوں مزدور شامل ہیں انتخابات کے مقررہ وقت سے چھ ماہ قبل انقاد کا اعلان کیا۔ بڑھتی ہوئی سماجی مخالفت سے خوفزدہ پی ایس او ای اور پوڈیموس جان بوجھ کر اس امید پر اپنے کو دائیں جانب موڑا کہ ایک انتہائی دائیں بازو کی حکومت اندرون ملک بڑھتی ہوئی سماجی مخالفت کو کامیابی سے کچلنے اور بیرون ملک جنگ کے بڑھنے کی نگرانی کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔

ووکس وہ پارٹی ہے جو سابق ججوں، پولیس اور جرنیلوں پر مشتمل ہے، جو فرانکو ازم کے اٹوٹ تاریخی تسلسل کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہسپانوی خانہ جنگی کے دوران فرانکو کی فتح پر 200,000 سیاسی مخالفوں اور بائیں بازو کے کارکنوں کے اجتماعی قتل پر مہر ثبت کردی گئی۔ اگلی چار دہائیوں کے دوران ہزاروں افراد کو خفیہ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونا پڑھ اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا یا پھر قتل کر دیا گیا۔ ہڑتالوں سیاسی جماعتوں اور ٹریڈ یونینوں پر پابندی لگا دی گئی اور جمہوری حقوق کو سلب کیا گیا۔ اخبارات اور کتابوں پر سنسر عائد کر دیا گیا اور اعلیٰ تعلیم اور اچھی صحت کی سہولیات صرف مراعات یافتہ طبقے تک محدود کر دی گئیں۔ اور پھر یہ حکومت صرف 1970 کی دہائی میں بڑے پیمانے پر محنت کش طبقے کی ہڑتالوں اور مظاہروں کے دوران گری۔

ووکس پارٹی اسپین کو نئے سرے سے متحرک کرنے کے لیے وہ شدت کے ساتھ علیحدگی پسند جماعتوں کو مجرم قرار دے رہا ہے ہڑتال کرنے والے مزدوروں کو قید و بند کرنے اور ہسپانوی شاونزم کو فروغ دینے کے لیے فوجی اور پولیس کے بجٹ میں اضافے کے مطالبے کے ذریعے بیرون ملک اور اندرون ملک جنگ کو بڑھانا چاہتا ہے اور اسکے ساتھ باسک اور کاتالان کے لسانی حقوق اور مہاجرین کو قربانی کا بکرا بنا کر جنگ کو بڑھانا چاہتا ہے۔ یہ اسقاط حمل اور ایل جی بی ٹی آئی کے حقوق کی مخالفت کرتا ہے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے انکار کرتا ہے۔ امیروں کے لیے یہ آمدنی، دولت، کیپٹل گین اور وراثت پر ٹیکس کو ختم کرنا چاہتا ہے۔ اس تمام ضروری ایشوز اور اسکے پروگرام کو پی پی نے شیئر کیا ہے جو ووکس کی زیادہ سخت بیان بازی سے کسی حد تک کنارہ کشی اختیار کرتی ہے تاکہ اس کی اپنی طبقاتی جنگ اور عسکریت پسندی کے ایجنڈے کے لیے اسکے احترام کا اظہار کیا جا سکے۔

ووکس پارٹی کا عروج بھی انھی حالات سے پیدا ہوا ہے اور پورے یورپ میں اس طرح کا خطرناک نمونہ بار بار دیکھا گیا ہے جب بڑے پیمانے پر سماج میں بائیں جانب رجحان کی تبدیلی نے 'وسیع بائیں بازو' پر مشتمل جماعتوں کی تشکیل کو اکسایا ہے صرف انہیں دھوکہ دینے کے لیے اور پھر انہیں انتہائی دائیں بازو کی پارٹیوں کے حوالے کر دیا جاتا رہا ہے۔

یونان میں دائیں بازو کی نیو ڈیموکریسی نے اپوزیشن سیریزا کو شکست دینے کے بعد گزشتہ ماہ حلف اٹھایا۔ سیریزا نے 2015 سے 2019 تک وحشیانہ اسٹریٹی کے اقدامات نافذ کیے جبکہ اس نے اسکی مخالفت کا وعدہ کیا تھا۔ نئی پارلیمنٹ میں اب تین انتہائی دائیں بازو کی جماعتیں ہیں جن کو ایک تجزیہ کار نے '1974 میں یونان کی جمہوریت کی بحالی کے بعد سب سے قدامت پسند پارلیمنٹ' کے طور پر بیان کیا ہے۔

اٹلی میں فاشسٹ آمر بینیٹو مسولینی کو گولی مارے جانے کے 78 سال بعد اس کے سیاسی وارث برادرز آف اٹلی دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کے بعد پہلی بار جارجیا میلونی کی قیادت میں دوبارہ اقتدار میں آئے ہیں۔

جرمنی میں ہٹلر کے اقتدار پر قبضے کے 90 سال بعد انتہائی دائیں بازو کی الٹرنیٹیو فار جرمنی (اے ایف ڈی) نسل پرستوں، یہود دشمنوں اور عسکریت پسند نیو نازیوں کے ساتھ مل کر جو تھرڈ ریخ کے جرائم کو باقیدگی کے ساتھ صاف کر رہے ہیں رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق یہ دوسری سب سے مضبوط پارٹی ہے جو کہ حکمران سوشل ڈیموکریٹس اور سی ڈی یو سی قدامت پسند پارٹی سے آگے ہے۔ ملک کے مشرق کی طرف یہ 30 فیصد سے زیادہ کے ساتھ سب سے مضبوط جماعت ہے۔

فرانس میں میرین لی پین کی نیشنل ریلی تاریخی طور پر دوسری عالمی جنگ کے دوران پیٹیںن کی نازی تعاون پسند وئچی کی حکومت سے جڑی ہوئی تھی اور 2017 سے صدارتی انتخابات میں اہم دعویدار ہے۔

پرتگال میں نو-سالزارسٹ چیگا (اینف) پچھلے سال کے قومی انتخابات میں ایک نشست سے بڑھ کر 12 تک پہنچ گی۔ اسکا یہ 13.2 فیصد کے ساتھ پرتگال کی تیسری سیاسی قوت بننے کا امکان ہے۔ حالیہ جائزوں کے مطابق اگر حکمران سوشلسٹ پارٹی مقررہ وقت سے پہلے انتخابات کا اعلان کرتی ہے تو چیگا دائیں بازو کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے ساتھ مل کر حکومت کر سکتی ہے۔ فاشسٹ ایسٹاڈو نوو کی حکومت جسکا خاتمہ 1974 کے کارنیشن انقلاب میں ہوا اور اسکے خاتمے کے بعد یہ پہلی بار ہو گا کہ کوئی انتہائی دائیں بازو کی پارٹی اقتدار میں آئے۔

سیاسی رجحانات جنہیں تاریخی فراموشی کے کھاتے میں ڈالا دیا گیا تھا واپس لوٹ کر آ رہے ہیں۔ یہ ایک ایسے براعظم میں جو فاشزم کی وحشیانہ ہولناکیوں کا شکار ہو کیسے ممکن ہے؟ سب سے بڑھ کر پورے براعظم میں 1970 کی دہائی کے بعد کی سب سے بڑی ہڑتال کی لہر کے دوران یہ کیسے ممکن ہوا کہ یورپ اور بین الاقوامی سطح پر پوری سرمایہ دار اشرافیہ کے بیرون ملک سامراجی جنگ اور اندرون ملک طبقاتی جنگ کے ایجنڈے کے لیے مخالفت کو گہرا کرنے کے اہم سیاسی فائدہ اٹھانے والے انتہائی دائیں بازو کی قوتیں ہوں؟

اس کا جواب ان سیاسی قوتوں میں نہیں ہے جو 1930 کی دہائی کی طرح بڑی تحریک کی حمایت رکھتی ہوں۔ ہر موقع پر یہ جعلی بائیں بازو ہی ہے - چاہے یونان میں سریزا، فرانس میں نیو اینٹی کیپٹلسٹ پارٹی ​​ جرمنی میں بائیں بازو کی پارٹی، پرتگال میں لیفٹ بلاک ہو یا اٹلی میں رائفونڈازیون کیمونسٹا کی باقیات — جنہوں نے انتہائی دائیں بازو کی دائی کے طور پر کام کیا ہے۔

حزب اختلاف میں اور حکومت دونوں میں، ان قوتوں نے اسٹریٹی کے اقدامات کو مزید گہرا کیا سامراجی جنگ کی حمایت کی اور مزدوروں اور نوجوانوں کو جو کبھی قیادت کے لیے ان کی جانب دیکھتے تھے ان کو مایوس اور دھوکہ دیا گیا ہے۔ یہ جعلی بائیں بازو والے محنت کش طبقے کی نمائندگی نہیں کرتے ہیں بلکہ متوسط ​​طبقے کے امیر طبقے کی نمائندگی کرتے ہیں جنہوں نے سماجی دولت کی دوبارہ تقسیم سے فائدہ اٹھایا ہے جس کی صدارت مالیاتی اولیگاری کرتی ہے۔ بڑھتی ہوئی طبقاتی کشمکش کا سامنا کرتے ہوئے وہ اپنے دعوں سے دسبردار ہو کر اور اپنی سماجی مراعات کے دفاع کے لیے تیزی سے دائیں طرف بڑھ رہے ہیں۔

اسپین میں پوڈیموس کی بنیاد 2014 میں پیبلیڈز اینٹی کیپیٹلسٹا اور مختلف سٹالنسٹ پروفیسروں نے رکھی تھی جس کی قیادت پیبلو ایگلیسیاس کر رہے تھے۔ یہ 2011-2012 میں ایم - 15 اینڈیگناڈو اسٹریٹی مخالف مظاہروں سے براہ راست ابھرا جو 'عرب سپرینگ' کے ہنگامہ خیز واقعات اور مصر کی فوجی جنتا کے زوال کے دوران اور 2008 کے عالمی سرمایہ دارانہ بحران کے بعد یورپی محنت کش طبقے کی طرف سے بڑی ہڑتالوں اور جدوجہد کے دور کے بعد سامنے آیا۔

ایگلیسیاس اور اس کے سٹالنسٹ ساتھیوں اور وینزویلا میں ہیوگو شاویز اور بولیویا میں ایوو مورالیس کی بورژوا قوم پرست حکومتوں کے درمیان سیاسی روابط کو وسعت دیتے ہوئے اور پابلوائٹ یونائیٹڈ سیکرٹریٹ کے ساتھ اتحاد میں پوڈیموس نے خود کو محنت کش طبقے کی انقلابی قیادت کی تعمیر کی پر زور مخالفت کی۔ اس نے کہا کہ 'براڈ لیفٹ' مقبول فارمیشنز کے نئے دور میں روایتی 'اوپر سے نیچے' قیادت کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے مزید کہا کہ یورپی یونین کی بائیں جانب سے مخالفت کی جائے گی اور پاپولر جمہوریت کے ایک نئے دور کے آغاز کرنے کا وعدہ کیا آخر کار فرانکو کے بعد جمہوریت کی طرف منتقلی کے نامکمل جمہوری فریضہ کو مکمل کرنا ہے۔ اس نے محنت کش طبقے کو سوشل ڈیموکریٹک، پی ایس او ای 1980 کی دہائی سے بورژوا حکمرانی کی سرکردہ پارٹی اور ٹریڈ یونین ڈھانچے کے پیچھے لگانے کی مسلسل کوشش کی۔

2018 میں، کاتالونیا میں پی پی کی بڑھتی ہوئی مقبول مخالفت اور اس کی جابرانہ پالیسیوں کے درمیان، پوڈیموس نے ایک پارلیمانی گٹھ جوڑ کے زریعے ایک ترتیب منظم کرتے ہوئے پی پی کو بے دخل کیا اور اس کی جگہ ایک اقلیتی پی ایس او ای حکومت قائم کی۔ پوڈیموس کی حمایت یافتہ پی ایس او ای حکومت نے پی پی کیاسٹریٹی کے بجٹ کو جاری رکھا فوج پر اربوں یورو کی بوچھاڑ کی، تارکین وطن پر حملہ کیا اور کاتالان قوم پرستی کے خلاف دائیں بازو کی جابرانہ مہم جاری رکھی یہاں تک کہ اس کے مختلف جعلی بائیں بازو کے گروپوں نے سرمایہ دارانہ حامی علیحدگی پسندوں کے تقسیم کے ایجنڈے کی حمایت کی۔

2018 میں ووکس نے ہسپانوی شاونسٹ جذبات کا کامیابی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اندلس کے علاقائی انتخابات میں 12 پارلیمانی نشستیں جیت کر پہلی بار کسی علاقائی پارلیمان میں داخل ہوئے۔ صرف دو سال بعد 2019 کے انتخابات میں ووکس نے قومی ووٹوں کا 15 فیصد اور 52 قانون سازوں کا اضافہ کیا اور اسکی جماعت پوڈیموس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تیسری بڑی سیاسی قوت بنا کر ابھری۔

اسی سال پوڈیموس نے پی ایس او ای کی زیر قیادت حکومت میں شامل ہوئی۔ اگلے چار سالوں تک اس نے یوکرین میں روس کے خلاف نیٹو کی جنگ میں حصہ لیا پنشن اور اجرت میں کمی کی اور کوویڈ-19 وبائی مرض میں انسانی زندگی کے برعکس منافع کی پالیسوں پر عمل کیا، اور بڑے بینکوں اور کارپوریشنوں کے بیل آؤٹ کے ساتھ ساتھ فوجی بجٹ میں بڑے پیمانے پر اضافہ کیا۔ اس نے ہڑتال کرنے والے ٹرک ڈرائیوروں اور دھات کے مزدوروں پر وحشیانہ حملہ کیا فضائی عملے کی کم سے کم اجراتیں نافذ کیں اور تارکین وطن کو سمندر میں ڈوبنے دیا۔

جب کہ پوڈیموس کا حامی میڈیا حکمران جماعتوں کے انتخابی خاتمے کو دائیں بازو کے میڈیا جعلی خبروں اور نسواں مخالف 'سر قبیلی' موج کے نتیجے میں پیش کرتا ہے لیکن سچ یہ ہے کہ پی ایس او ای- پوڈیموس حکومت کے چار سال گزرنے کے بعد مزدوروں اپنی قوت خرید کا 8 فیصد کھو چکے ہیں رہن اور کرائے میں ریکارڈ 5 فیصد اضافہ ہوا ہے اور کارپوریشن کے منافع میں 5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جیسا کہ پوڈیموس کے قانون ساز اور اس وقت کے سیکرٹری آف اسٹیٹ اینریک سینٹیاگو جو اس وقت کمیونسٹ پارٹی آف اسپین کے جنرل سیکریٹری تھے اور اب بھی ہیں نے فخر کرتے ہوئے کہا کہ ' اسپین کی تاریخ میں ریاست سے نجی کمپنیوں کو وسائل کی اتنی بڑی منتقلی نہیں ہوئی ہے جتنی اس حکومت نے کی ہے۔'

کل کے انتخابات کے لیے 15 پارٹیوں کے انتخابی پلیٹ فارم جسے اب سمر کے نام سے جانا جاتا ہے اس اتحاد میں پوڈیموس کا کردار محنت کش طبقے کے ایک اور تلخ تجربے کی نشاندہی کرتا ہے 'بائیں بازو کی وسیع' پارٹیاں یہ اتحاد جو جعلی بائیں بازو کے گروہوں اور سٹالنسٹوں کی تخلیق ہے اور جسکی وہ حمایت کرتی ہے۔

مزدورو مکمل طور پر حق رائے دہی سے محروم ہو چکے ہیں۔ وہ یوکرین میں روس کے خلاف نیٹو کی جنگ میں اسپین کی شرکت کی مخالفت کرنے کے لیے کس کو ووٹ دے سکتے ہیں اور جس سے ایٹمی جنگ میں اضافے کا خطرہ ہے؟ یا بینکوں اور کارپوریشنوں کے لیے 140 بلین یورو کا بیل آؤٹ فنڈ جو وحشی اسٹریٹی کے ذریعے ادا کیا گیا؟ یا کوویڈ-19 وبائی مرض کے دوران زندگیوں پر منافع کو ترجیح دینے کے لئے سیاسی حساب کتاب کرنا جس کی وجہ سے اسپین میں 160,000 اموات اور 12 ملین انفیکشن ہوئے؟

سمر نے واضح کیا ہے کہ وہ روس کے خلاف نیٹو کی جنگ کی حمایت جاری رکھے گا اور لاکھوں یورو ہتھیاروں کی ترسیل کو جاری رکھے گا۔ اس نے بیل آؤٹ کی ادائیگی کے لیے 2024 میں برسلز سے 24 بلین یورو کٹوتیوں اور ٹیکسوں میں اضافے کا وعدہ کیا ہے۔ اس کی قیادت قائم مقام نائب وزیر اعظم اور وزیر محنت یولینڈا ڈیاز کر رہے ہیں جنہوں نے لیبر اصلاحات نافذ کیں اور تنخواہوں کو کم کیا اور جنہوں نے وبائی امراض کے دوران غیر ضروری کام کی جگہوں کو دوبارہ کھولنے میں کلیدی کردار ادا کیا جس سے بڑے پیمانے پر اموات واقع ہوئیں۔ مزدوروں کو درپیش ہر سلگتے ہوئے مسئلے پر سمر کی وہی بنیادی حیثیت ہے جو ووکس کی ہے۔

مزدوروں اور نوجوانوں کو ضروری سیاسی نتائج اخذ کرنا ہوں گے۔ فرانکوائٹس کی واپسی نے چوتھی انٹرنیشنل کی بین الاقوامی کمیٹی کے اس اصرار کی تصدیق کی ہے کہ اسٹریٹی، آمریت، فاشزم اور جنگ جو اس سرمایہ دارانہُ نظام کی پیدوار ہے کے خلاف جدوجہد اور اس دیوالیہ نظام کا دفاع کرنے والی تمام جماعتوں کے خلاف جدوجہد کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے اسپین میں اور بین الاقوامی سطح پر ان پارٹیوں کے متبادل ٹراٹسکی کے طور پر آئی سی ایف آئی کے سیکشنز کی تعمیر کی ضرورت ہے، جو سوشلزم کی جدوجہد کی قیادت کر رہے ہیں۔

Loading